ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سندربن میں انفراریڈکھمبے اور اسمارٹ سینسرلگیں گے 

دراندازی اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سندربن میں انفراریڈکھمبے اور اسمارٹ سینسرلگیں گے 

Wed, 14 Jun 2017 11:24:59  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کے سندربن میں بنگلہ دیش کے ساتھ لگتی ندی کے کنارے پر جلد ہی انفراریڈ ستون اور اسمارٹ سینسرس لگائے جائیں گے، تاکہ مسلسل ہونے والی دراندازی اور اسمگلنگ کو روکا جا سکے ۔بی ایس ایف نے کہا کہ انفراریڈ کھمبے اور اسمارٹ سینسرس سرحد پار سے جرائم کے بڑھتے ہوئے مسئلہ کا تکنیکی جواب ہے۔بی ایس ایف، جنوبی بنگال نے کہا کہ ان آلات کو پہلے ہی نصب کر دیا گیا ہے اور اگلے تین مہینوں میں مانسون ختم ہو جانے کے بعد ان آلات کوچالو کر دیا جائے گا۔ بی ایس ایف کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کوبتایا کہ یہ شروع میں یہ منصوبہ سرحد پر تین چار کلومیٹر تک کے علاقے میں شروع کیا جائے گا ۔افسر نے کہاکہ یہ منصوبہ اگلے تین ماہ میں شروع ہو جائے گا، کیونکہ ہم مانسون کے ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے بعد ہم دسمبر تک ان آلات کا جائزہ لیں گے،اگر ہر چیز ٹھیک رہی تو نیا سسٹم جنوری 2018سے مستقل طور پر شروع جائے گا۔ بی ایس ایف ذرائع کے مطابق، فی کلومیٹر کے لیے انفراریڈ کھمبے کو نصب کرنے پر تقریبا 25-30لاکھ روپے کی لاگت آئے گی ۔بی ایس ایف کے ایک دیگر اہلکار نے کہاکہ حالانکہ فنڈ ہمیشہ تشویش کا موضوع ہوتا ہے، لیکن ہم سرحد پر 3-4کلومیٹر تک دائرے کو بڑھائیں گے جہاں مشکل حالات والا علاقہ ہونے کی وجہ سے صحیح طریقے سے باڑبندی نہیں کی گئی ہے، 4096کلومیٹر والی ہندوستان-بنگلہ دیش کی سرحد کی 2216.7کلومیٹرعلاقہ مغربی بنگال میں ہے، جس میں سے 300کلومیٹرسندربن میں بنگلہ دیش کے ساتھ لگتی ساحلی سرحد ہے۔افسر نے کہاکہ انفراریڈ کھمبے اور اسمارٹ سینسرکی سیٹلائٹ پرمبنی سگنل کمانڈ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی، اس میں رات کے وقت اور کہرے میں بھی نظر رکھنے والے آلات ہوں گے۔سینسر کے بجتے ہی بارڈر سیکورٹی فورس کے جوانوں کو الرٹ مل جائے کا۔ہندوستان -پاکستان سرحد پر نیم فوجی دستوں فرہین لیزر وال ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور انہیں سرحد کے بہتر انتظام سے کئی فائدے ہوئے ہیں۔بی ایس ایف کے ذرائع کے مطابق، انفراریڈ اور اسمارٹ سینسر لگانا ہندوستان -بنگلہ دیش سرحد پر سخت چوکسی برتنے کے مرکز کے منصوبے کا حصہ ہے۔ ایسی خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد اور ملک مخالف عناصر بغیر باڑبند ی اور ساحلی سرحد کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ اور بی ایس ایف نے گزشتہ سال جنوری میں پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کے بعد سے مغربی سرحد پر لیزر وال لگانے کے کام کو تیز کر دیا ہے۔


Share: